Swat

سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے ممبران میں میڈیا کالونی کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے ممبران میں میڈیا کالونی کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کردئیے گئے۔ پریس کلب کے صدر رفیع اللہ اور یونین آف جرنلسٹس کے صدر عیسیٰ خان خیل، پریس کلب کے سینئر صحافیوں فیاض ظفر اور شہزاد عالم نے پریس کلب کے ممبران میں الاٹمنٹ لیٹر اور میڈیکل کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری اطلاعات ارشد خان، سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میڈیا کالونی سوات کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ اس سے پہلے پریس کلب کے صدر نے ڈائریکٹر جنرل پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی روشن محسود نے سوات پریس کلب کے صدر رفیع اللہ خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سوات کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کی انفرادیت یہ ہے کہ بجلی کا نظام زیرِ زمین ہوگا، جبکہ دیگر تمام سہولیات جن میں مسجد، گراؤنڈ، قبرستان، پارک، گرین ایریا، سیورج سسٹم، پینے کا صاف پانی، سڑکیں، کمرشل اور رہائشی ایریا شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ہاوسنگ سوسائٹی 680 پلاٹس پر مشتمل ہے جس میں سوات پریس کلب کے 71 ممبران کے لیے 5, 5 مرلہ پلاٹ مختص ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔