Swat

سوات،بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں کی سڑکیں بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ برف باری دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمد جاری ہے۔ منگل کو بھی صبح سے بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔سوات کے انتہائی بالائی علاقوں کو جانے والی سڑکیں شدید برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔