(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی۔ بیشتر پٹرول پمپس میں پٹرول کا ذخیرہ ختم ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ پٹرول کے لئے مختلف علاقوں کا چکر لگارہے ہیں، لیکن کہیں پر بھی پٹرول نہیں مل رہا۔ دوسری جانب عام دکانوں میں فروخت ہونے والا ایرانی پٹرول چار سو روپے فی لیٹر تک فروخت ہورہا ہے۔ پٹرولیم ایسوسی ایشن سوات کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پٹرول کم ہے اور پمپوں کو کوٹہ کے تحت کم پٹرول دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے سوات میں پٹرول کی قلت ہے۔
Swat
