Swat

عبید قتل کیس میں پانچ اہل کار معطل، ڈی ایس بی کا تمام عملہ تبدیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے عبید خان قتل کیس میں اپنی ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور کوتاہی برتنے پر امتیاز خان انچارج ڈی ایس بی، ایاز خان ایس ایچ او تھانہ بنڑ، صبا خان محرر تھانہ بنڑ، ہیڈ کانسٹیبل سفیر خان ڈی ایس بی سٹاف اور کانسٹیبل محمد رشید مین گیٹ سنتری تھانہ بنڑ معطل کر کے لائن حاضر کردیئے، جنہیں جے آئی ٹی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ اس طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے ڈی ایس بی (ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ) سوات کا تمام سٹاف تبدیل کرکے نیا سٹاف تعینات کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نو تعینات ڈی ایس بی سٹاف میں وہ اہلکار لئے جائینگے جو اس سے پہلے کبھی ڈی ایس بی کا حصہ نہ رہے ہوں۔ دوسری جانب ریٹائرڈ پولیس افسران نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، ان کو عبید قتل کیس سے کسی قسم کا تعلق نہیں اور پولیس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی ایس بی) کے تمام اہلکاروں کی تبدیلی سے سوات پولیس کافی عرصہ تک خفیہ معمولات سے محروم رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔