Swat

سوات، دوسرے روز بھی کلرکوں کی مکمل ہڑتال

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی اورصوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق دوسرے روز بھی کلرکوں کی مکمل ہڑتال رہی۔ ایپکا ہاؤس میں کلرکوں،درجہئ چہارم ملازمین اورریٹارڈ ملازمین کا مشترکہ جلسہ بھی منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا سوات کے صدرعلی رحمان، درجہئ چہارم صدر سید خطاب، پنشنرزکے صدر حاجی فضل معبود خان اور دیگر نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے سرکاری ملازمین کو بے حد پریشان کررکھا ہے جب کہ آئے روز قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے جس کی نہ صرف ہم مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کے خلاف ہرفورم پرآواز اٹھایں گے۔انہوں نے ملازمین اور کلرکوں پرزور دیا کہ وہ آج تین فروری کو ایپکا ہاؤس میں جمع ہوجائیں، تاکہ وہاں جلسہ کے ساتھ سوات پریس کلب تک جلوس بھی نکالا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔