(باخبر سوات ڈاٹ کام) سانحہئ پشاور کے خلاف سوات میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو سوات میں چار احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے تین تحصیلوں میں سانحہئ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ نشاط چوک مینگورہ میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید کاکاجی، حاجی زاہد خان سوات قومی جرگہ، اقبال حسین بالے پیپلز پارٹی، عبداللہ یوسف زئی اے این پی، خالد محمود خالد گجر پختونخوا ملی عوامی پارٹی اورانور خان باچا لالا پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے خطاب کیا اور سانحہئ پشاور کی بھرپور مذمت کی۔ خوازہ خیلہ میں احتجاجی مظاہرے سے پارٹی کے مرکزی کو چیئرمین مختیار خان یوسف زئی، باچا گل، علی نامدار خان، اسماعیل خکلے خان، غیرت خان، مظہر آزاد اور دیگر نے خطاب کیا۔ مٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عمر علی یوسفزئی، بہادر شیر افغان، یحییٰ خان وطن یار اور جلال الدین جلالے نے پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کبل میں سوات اولسی پاسون کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
Swat
