Swat

عوام کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے، پروفیسر محمد ابراہیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کا مطمحِ نظر صرف لوٹ مار کرنا، آئی ایم ایف کے فیصلوں کو دوام دینا اور انگریز کے قانون کا دفاع کرنا ہے۔ اسلام کا نظام سرے سے ان کی ترجیح ہے ہی نہیں۔ ملک کی عدالتیں بھی مجرم کے مفاد کی خاطر فیصلے کرتی ہیں۔ یہ عدالتیں ممتاز قادری کو انگریزی قانون کے تحت سزائے موت سناتی ہیں اور ریمنڈ ڈیوس کے لیے اسلامی قوانین کا سہارا لیتی ہیں۔ جب تک ملک کا نظام اسلامی خطوط پر استوار نہیں ہوگا اور عدلیہ کے فیصلے قرآن و سنت کے مطابق نہیں ہوں گے۔ تب تک ظلم و زیادتی اور نا انصافی کا بازار گرم رہے گا۔ جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے لیے کوشاں ہے۔ اس سال انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔ عوام کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حقانیہ سنگوٹہ سوات میں ختم بخاری و دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔