Swat

آر پی او ملاکنڈ کا زیرِ تعمیر ٹریفک وارڈن ہیڈ کوارٹر کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خا ن نے زیرِ تعمیر ٹریفک وارڈن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس بھی ہمراہ تھے۔ بلڈنگ کلرک ڈسٹرکٹ سوات نور خان نے ریجنل پولیس آفیسر کو زیر تعمیر ٹریفک وارڈن ہیڈکوارٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی او ملاکنڈ نے جاری کام کامعائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن ہیڈکوارٹرکی تعمیر وقت کا تقاضا ہے۔ ٹریفک وارڈن ہیڈکوارٹر میں ایس پی ٹریفک آفس کے ساتھ ساتھ دیگر دفاتر اور ٹریفک پولیس سٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔