(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپورا نے فرائضِ منصبی میں بہترین کارکردگی پر سوات پولیس افسران اور اہلکاران میں توصیفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کئے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس سوات میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے کہا کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔ پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
Swat
