(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس نے سوات اولسی پاسون کے بانی ارکان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔ بانی ارکان آفتاب احمد اور ضیاء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دونوں افراد نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے سرکاری اداروں کے خلاف پوسٹ کی ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر پولیس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سوات اولسی پاسون نے سوات میں امن کے لئے احتجاج کیا اور پشاور پولیس لائن میں دھماکے کے خلاف بھی کبل میں احتجاج کیا۔ پولیس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جس کا بدلہ انہیں ایف آئی آر کی شکل میں مل گیا۔
Swat
