(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے احکامات کے مطابق ڈویژن بھر میں ٹمبر مافیاز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گذشتہ تین ماہ کے دوران ملاکنڈ ڈویژن کے ضلعی پولیس سربراہان کی نگرانی میں پولیس نے متعدد ٹمبر سمگلران کو گرفتار کرلیا۔ ضلع سوات 49، ضلع بونیر 13، ضلع شانگلہ 12، ضلع لوئر دیر 29 اور ضلع اپر دیر پولیس نے 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس طرح تین ایم پی او کے تحت ضلع سوات 02، ضلع لوئر دیر 02، ضلع اپر دیر 11 اور ضلع لوئر چترال پولیس نے 01 ملزم کو جیل بھجوادیا۔ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 138 ملزمان کو گرفتار اور 16 کو 3ایم پی او کے تحت جیل بھجوائے جانے کے ساتھ 3 ٹرک، 20 پک اَپ ڈاٹسن، ایک نجی ایمبولنس اور دیگر گاڑیوں سے مجموعی طور پر 2382 عدد سلیپران برآمد کرکے محکمہئ فارسٹ کے حوالے کئے گئے۔
Swat
