(باخبر سوات ڈاٹ کام)حالیہ بارشوں سے سیدو شریف کے علاقہ شاہین آباد میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اوران کے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق سمیع اللہ نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی جس میں ان کی اہلیہ اور دو بچے ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو مردہ اور دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق سمیع اللہ جس مکان میں رہ رہا تھا، وہ انتہائی بوسیدہ ہوچکا تھا۔ اس نے مالکِ مکان سے زمین فروخت کرنے کا کہا تھا اور اس خدشے کا بھی اظہار کیا تھا کہ مکان کسی بھی وقت گرسکتا ہے، لیکن زمین کے مالک نے زمین فروخت کرنے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
Swat
