Swat

ملم جبہ،دو روزہ نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چمپئن شپ کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سطحِ سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر سوات کی برفیلی چوٹی ملم جبہ میں دو روزہ نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ سنو فیسٹول میں پاکستان بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ دو روزہ نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چمپئن شپ میں سکی اور سنو بورڈنگ مقابلوں کے علاوہ کلچرل اور فوڈ سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر سیاحوں کے لئے رات کے وقت میوزیکل نائٹ اور شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فیسٹول دیکھنے کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح سوات پہنچ گئے۔ نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چمپئن شپ ہر سال ملم جبہ میں منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاح شرکت کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔