(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار اشرف علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ 8 جون کو مینگورہ کی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور نجی بنک کا سیکورٹی گارڈ شہید ہوئے تھے جن میں پولیس اہلکار اشرف علی بھی شامل تھے۔ شہادت کے پندرہ دن بعد اب شہید اشرف علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اشرف علی کے بیٹے کی پیدائش کے موقع پر ان کے گھر میں خوشی کی بجائے دوبارہ غم کا ماحول تھا۔ اہل خانہ بچے کے شہید والد کو یاد کرتے رہے۔
Swat
