Swat

بچپن میں اغوا شدہ معمر خاتون دہائیوں بعد اپنوں کو ڈھونڈنے میں کامیاب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور سے 60 سال پہلے اِغوا ہونے والی خاتون نے 60 سال بعد اپنے بھائی کو ڈھونڈلیا۔ 70 سالہ مسماۃ بخمل بی بی کو دس سال کی عمر میں کسی نے اغوا کیا تھا۔ بعد میں اس کی شادی نواب شاہ سندھ میں ہوئی تھی۔ اب اس کے بچے حتی کہ پوتے اور نواسے بھی ہیں۔ بخمل بی بی جو اَب صرف سندھی اور اردو زبان بول سکتی ہے، نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس کو اپنے بھائیوں اور علاقے کا نام یاد تھا۔ شوہر کی اجازت سے وہ پہلے بھی سوات آئی تھی لیکن اس کی ملاقات بھائی سے نہ ہوسکی۔ گذشتہ روز جب وہ آئی، تو تھانہ منگلور گئی جہاں ایس ایچ او اعجاز احمد خان نے کوشش کی اور اس کے بھائی مشتاگل کو ڈھونڈا اور ملاقات کرائی۔ بھائی بہن نے ایک دوسرے کو پہچاننے کے بعد گلے لگایااور دونوں خوشی سے نڈھال ہوئے۔ بخمل بی بی نے کہا کہ70 سال کی عمر میں اس کی سب سے بڑی اور آخری خواہش پوری ہوگئی۔ اب وہ چند دن بھائی کے ساتھ رہ کر واپس جائیگی اور اگر زندگی رہی تو آنے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بخمل بی بی کے بھائی مشتاگل نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس کو والدین نے بتایا تھا کہ اس کی بہن دس سال کی عمر میں لاپتا ہوگئی تھی۔ اس کی بھی بہت خواہش تھی کہ اپنی بہن سے ملاقات کرلے اور یوں اس کی خواہش آج پوری ہوگئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔