(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے ہیرونچی کے قاتل اور خاتون کے اِغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روز ایک ہیرونچی نے دوسرے کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا تھا جس کے ملزم ہیرونچی طارق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایک اور واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا جس میں ایک شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر جارہا تھا کہ راستے میں ملزم آصف نامی شخص نے خاتون کے شوہر کو مار کر خاتون کو اِغوا کیا۔ نتیجتاً پولیس نے چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار اور مغویہ کو بازیاب کرالیا۔
Swat
