Swat

شورش میں 310 اہلکار شہید،455زخمی ہوئے، آر پی اُو ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے کہاہے کہ گذشتہ شورش کے دوران ملاکنڈ ڈویژن میں 310 پولیس اہلکار شہید اور455زخمی ہوئے۔ اس طرح سوات میں 130 اہلکار شہید اور 230 زخمی ہوئے۔ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، جن کے خون کی وجہ سے آج علاقہ میں امن قائم ہے۔ سوات پولیس ٹریننگ سکول میں یوم شہدا کی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا آئی جی پولیس نے شہدا پولیس کے اہل خانہ کے لئے خصوصی ویلفیئر فنڈ جاری کیا ہے جس کی بدولت اب شہدا کے لواحقین کو 60 سال تک پوری پنشن اور اس کے بعد بھی جہیز اور میڈیکل کی مد میں ان کو فنڈ دیا جائے گا۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔