(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات اولسی پاسون نے سوات میں مزید چیک پوسٹوں کے قیام کے حوالے سے خبروں پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ اگر پُرامن سوات میں مزید چیک پوسٹیں بنانے کی کوشش کی گئی، تو ہر نئی لگنے والی چیک پوسٹ کے خاتمے تک اس جگہ پر دھرنا دیا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ سوات اولسی پاسون کے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پُرامن سوات میں مزید چیک پوسٹیں لگانا یہاں کے امن پر سوالیہ نشان ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوات اولسی پاسون کے ارکان نے تمام علاقوں، بازاروں، مساجد اور حجروں کا دورہ کیا ہے۔ سب لوگوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ جہاں پر بھی نئی چیک پوسٹ لگائی جائے گی، اس کے خاتمے تک سوات اولسی پاسون کی جانب سے اس جگہ پر دھرنا دیا جائیگا۔
Swat
