(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں طالبات اور استانیوں کی جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے والے شعبہ صحافت کے آخری سمسٹر کے طالب علم محمد جواد کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ مجسٹریٹ کی عدالت میں محمد جواد کے وکیل عطاء اللہ جان کے دلائل مکمل ہونے کے بعدعدالت نے ایک لاکھ روپے دو نفر کے مچلکے جمع کرانے پر ان کو ضمانت پر رہا کردیا۔ محمد جواد نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی بارے خط لکھا تھا جس پر انہوں نے اپنے طالب علم کے خلاف تھانہ چارباغ میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس وجہ سے وہ دو دن اور دو راتیں حوالات میں رہے۔ ان کی گرفتاری کے خلاف یونیورسٹی میں بڑا احتجاج ہوا تھا۔
Swat
