Swat

سوات اولسی پاسون کے بانی آفتاب خان ناکردہ جرم کی پاداش میں گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دہشت گردوں کے خلاف اور امن کے قیام کے لئے نشاط چوک مینگورہ سمیت سوات کی ہر تحصیل میں تاریخی احتجاج کرنے والے سوات اولسی پاسون کے بانی رہنما آفتاب خان کو ڈپٹی کمشنر سوات نے تھری ایم پی اُو کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا، جس کے خلاف سوات اولسی پاسون نے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ ہفتہ کی دوپہر ڈپٹی کمشنر سوات نے اولسی پاسون کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف تھری ایم پی اُو کے تحت وارنٹ جاری کرکے گرفتاری کا حکم دیا، جس کے بعد تحصیل کبل کے تھانہ شاہ ڈھیرئی کے اہلکاروں نے آفتاب خان کو گرفتار کیا جس کے بعد ان کو سوات جیل بھیج دیا گیا۔ آفتاب خان کی گرفتاری کا سن کر سوات اولسی پاسون نے تھانہ شاہ ڈھیرئی کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا۔ سوات کے دوسرے علاقوں میں بھی سوات اولسی پاسون کے کارکنوں نے آفتاب خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف نعرے بازی کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔