Swat

سوات کی کرکٹ ٹیم آج پورے صوبے کی چمپئن ہے، حسین علی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کلاسیک انٹر اکیڈمی کی جانب سے کرکٹ لیگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں باقاعدہ طور پر ٹیموں کی سلیکشن ہوئی اور کھلاڑی چنے گئے۔ تقریب سے پی سی بی کے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حسین علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک دور ایسا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے سوات کا نام قومی سطح پر نہیں لیا جاتا تھا۔ آج ایک دور ایسا ہے کہ سوات کی ٹیم صوبہ خیبر پختونخوا کی چمپئن ہے۔ اس کی بڑی وجہ کرکٹ اکیڈمیوں کا وجود ہے، جہاں کھلاڑی ٹرین ہوکر میدان میں اترتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پشاور میں کرکٹ کے 45 گراونڈز ہیں اور سوات میں ایک گراونڈ ہے، جو زیر تعمیر ہے، پھر بھی سوات کی ٹیم صوبے کی چمپئن ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔