Swat

دیسان بانڈہ قدرت کا انمول تحفہ ہے، سردار زیب خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وادی کالام کے”دیسان بانڈہ“کو نیا سیاحتی مقام بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب خان کی نگرانی میں مقامی مشران کے ساتھ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں وادی کالام کے تمام اقوام کے مشران نے شرکت کی۔ مقامی مشران کو دیسان بانڈہ کو نئے سیاحتی مقام بنانے کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دیسان بانڈہ قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ اگر تمام اقوام کے مشران دیسان بانڈہ کو نئے سیاحتی مقام بنانے کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں، تو یہ پاکستان کا ایک خوبصورت سیاحتی مقام بن سکتا ہے، جہاں سیاحوں کی رہائش کے لئے کیمپنگ پوڈز، روڈ سمیت دیگر سہولیت فراہم کریں گے۔یوں یہ نہ صرف ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گائے گا بلکہ مقامی لوگوں کو بھی روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔ اس موقع پر مقامی مشران نے نئے سیاحتی مقام بنانے اور کالام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا اور وادی کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھر پور یقین دہانی کرائی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔