Swat

مجھے دفتری کام سے روکا جا رہا ہے، سٹی میئر شاہد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی مئیر مینگورہ (بابوزئی) شاہد علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے بلدیہ مینگورہ کے فنڈ کو استعمال کرکے جشن آزادی کی تقریبات منائیں اور لاکھوں آبادی کے منتخب مئیر کو تقریب میں دعوت تک نہیں دی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر ان کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی۔ اب انتظامیہ ان کو دفتری کام کرنے سے بھی روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی وجہ سے انہوں نے عید بھی جیل میں گزاری اور بچوں کے سامنے پولیس نے ان کو گھر سے مجرموں کی طرح اٹھا کر گرفتار بھی کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔