Swat

پولیس نے دو افراد کو اپنے اپنے گھر سے اُٹھا لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے ایک رات میں دو افراد کو اپنے اپنے گھر سے اِغوا کرلیا۔ پولیس کی وردی میں 30 سے زائد اہلکار کانجو ٹاؤن شپ کے سیکٹر سی میں علی الصباح چار بجے مقامی رہائشی انجینئر اسرار الدین کے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئی اور اسرار الدین کے چہرے پر نقاب ڈال کر پولیس گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گء۔ انجینئر اسرار الدین کے چچازاد سلمان خان نے مشرق کو بتا یا کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈر اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئی ہے۔ اسی رات پولیس اسی تھانے کی حدود میں محکمہ صحت کے سینئر اہلکار خورشید علی عرف دادا کے گھر بھی دیوار پھلاننگ کر داخل ہوئی اور خورشید علی کے چہرے پر نقاب ڈال کر ساتھ لے گئی۔ پولیس اہلکار اور ان کے ساتھ سادہ لباس میں موجود نقاب پوش وہاں سے بھی سی سی ٹی وی کا ریکارڈ ساتھ لے گئے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی کبل سید حبیب شاہ نے رابطہ پر بتایا کہ اس رات پولیس نے نہ مذکورہ علاقوں میں چھاپا مارا ہے اور نہ کسی کو اُٹھایا ہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔