Swat

سوات، ریجنل سپورٹس آفس کی سرکاری گاڑیاں پُراَسرار طور پر غائب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ کھیل خیبر پختون خوا کے ریجنل سپورٹس آفس (سوات) ملاکنڈ ڈویژن کی دو قیمتی سرکاری گاڑیاں 6 ماہ سے پُراَسرار طور پر غائب ہوگئیں۔ دونوں سرکاری گاڑیاں جن میں ایک ہنڈا اور ایک سوفٹ (Swat A 3000) ہے،22 مارچ 2023ء سے غائب ہیں۔ ریجنل سپورٹس آفس ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں یہ گاڑیاں موجود نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ کھیل کا موقف جاننے کے لئے ریجنل سپورٹس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن شکیل احمد سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ مارچ 2023ء میں اُن کا تبادلہ سوات (ملاکنڈ ڈویژن) ہوا، لیکن اُس وقت سے یہ دونوں سرکاری گاڑیاں دفتر میں موجود نہیں ہیں۔ نہ دفتر کے سٹاف کو ان کے بارے میں علم ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پہلے جو ریجنل سپورٹس آفیسر تھے، شائد ان کو اس بارے کچھ علم ہو۔ اس بارے میں باخبر سوات ڈاٹ کام نے سابق ریجنل سپورٹس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن کاشف فرحان، جو اس وقت پشاور میں تعینات ہے، سے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا، تو انہوں نے باخبر سوات ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے گاڑیوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ نیز باخبر سوات ڈاٹ کام کو مشورہ دیا کہ اس بارے ریجنل سپورٹس آفس سوات(ملاکنڈ ڈویژن) سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔