Swat

سوات یونیورسٹی سے نکالے جانے والے 16 طلبہ واپس بحال

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے پر سوات یونیورسٹی سے نکالے جانے والے 16 طلبہ، جن کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیاتھا، کو یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے اندر بحال کردیا گیا۔ ان طلبہ کو امتحان دینے کی اجازت بھی دے دی گئی۔ نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت، 3 کا ٹور ازم، 7 کا شریعہ اینڈ لا اور ایک طالب علم کا تعلق شعبہ سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی ہے۔ سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا سکینڈل سامنے آنے اور ویڈیو ز سو شل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان طلبہ نے یونیورسٹی میں طالبات اور استانیوں کے حق میں اور جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک نے ان طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکالا تھا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس بارے خبر نشر ہونے کے بعد وائس چانسلر کے حکم پر تمام طلبہ کو بحال کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔