Swat

آر پی اُو محمد علی خان کا سوات پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈڈویژن محمد علی خان نے سوات پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15، پولیس وہیکل ٹریکنگ سسٹم، میڈیا سیل، زینب الرٹ، وومن سیفٹی ایپ، پاکستان سٹیزن پورٹل، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، ہوٹل واچ، ای گیجٹ، وہیکل اینڈ کریمنل ویری فکیشن سسٹم، سی ڈی آر اور ضلع سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب شدہ جدید کیمروں کے بارے میں متعلقہ ڈیسک پر تعینات ہر ایک جوان کے زیرِاستعمال جدید سافٹ وئیرز کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی بھی دی۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نصب شدہ سکرین کے ذریعے سوات کی داخلی و خارجی چیک پوسٹ اور مینگورہ بازار کی مختلف مارکیٹوں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلع سوات کے داخلی و خارجی راستوں سمیت بازاروں میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے نصب کیمروں کے ذریعے ان کی سکیورٹی پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔