Swat

انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، محمد علی شاہ باچا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرمحمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ کارکن آئندہ انتخابات کے لئے تیاری کریں۔ اگلے انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ کیونکہ اس ملک کے عوام کو بے روزگاری اور غربت سے صرف پیپلز پارٹی نکال سکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں عوام اور ملک کو پیپلز پارٹی نے مسائل سے نکالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے خواتین کی صوبائی صدر سنیٹر روبینہ خالد، ڈویژنل صدر ملک اکرم خان، ضلعی صدر عرفان چٹان، محمد شاہی خان، ڈاکٹر حیدر علی، شہزادہ میاں گل شہر یار امیر زیب نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملک بھر کی طرح سوات میں بھی آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کریگی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں