(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات کی فنانس اور پلاننگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس زیرِ صدارت پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان وائس چانسلر منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری جاوید اقبال، ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ڈائرکٹر بجٹ مس سمینہ درّانی، سابقہ ایڈیشنل سیکرٹری محمد نسیم، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری مس انیلہ اور ایڈوائزر زرعی یونیورسٹی اکبر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں پینتیس فی صد تک اضافہ، کم سے کم اجرت (تنخواہ)بتّیس ہزار روپیہ مقرر کرنے، ریسرچ اینڈاومنٹ فنڈ کے لئے پانچ کروڑ روپیہ مختص کرنے اور پانچ ایڈاومنٹ فنڈ جس میں یونیورسٹی اینڈاومنٹ فنڈ، سکالرشپ اینڈاومنٹ فنڈ، ریوینیو انہانسمنٹ اینڈاومنٹ فنڈ، پنشن اینڈاومنٹ فنڈ، ریسرچ اینڈاومنٹ فنڈ اور طلبہ کے لئے وظائف کا قانون شامل ہیں، کے قیام اور اس کے قوانین کی منظوری کی سفارش کی گئی۔
Swat
