Swat

ملم جبہ، ڈواتھالون سپورٹس مقابلے کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سطحِ سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر سوات کے حسین علاقہ ملم جبہ میں ڈو اتھالون سپورٹس مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے میں پندرہ کلومیٹر جنگلی ٹریک پر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں ملک بھر سے20 ٹیموں پر مشتمل 40 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے دشوار گزار ٹریک کو بڑے سلیقے سے سر کیا۔ ایونٹس کو دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایونٹس کے انفرادی کٹیگری میں دانشمند نے پہلی، اسرار نے دوسری اور رضوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح گروپ کٹیگری میں عبدل اور بہار نے پہلی، حضر اور اسرار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔