(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ضلع سوات میں اشیائے خور و نوش کی سرکاری قیمتوں کے تعین اور انتظامی و دیگر افسران کی بازاروں، ہوٹلز اور دیگر سہولیات کا انسپکشن بارے اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کاکہنا تھا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے عوامی فلاح و بہبود اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق معیار کو برقرار رکھنے کیلئے بازاروں، ہوٹلز اور کارخانوں وغیرہ کا معائنہ کرتے ہیں۔ غیر معیاری اشیائے خورو نوش کے خلاف ایکشن لیتے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ، ٹریڈ یونینز کے اعتراضات دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
Swat
