Swat

تھانہ رحیم آباد، سات سمندر پار بیٹھے شخص پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ اُو نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے انگلینڈ میں رہنے والے شخص کے خلاف اپنے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی۔ پولیس کو اقبال عالم نامی شخص نے درخواست دی تھی کہ اکرام اللہ نامی شخص نے اس کو تین لاکھ روپے کا چیک دیا ہے اور اُس کے اکاونٹ میں رقم موجود نہیں۔ نتیجتاً بنک سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد ایس ایچ اُو حبیب سید نے اکرام اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ بعد میں سرخ روشنائی سے ایف آئی آر میں محمد انور ولد فرید احمد کا نام بھی شامل کیا جو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں رہتا ہے۔ بائی پاس واقعے میں شہید باپ بیٹے کے اہل خانہ نے اس ایس ایچ اُو کے خلاف دعویداری کی تھی کہ اُن کے والد اور بھائی کے قتل میں یہ ایس ایچ اُو ملوث ہے، لیکن نہ تو اس ایس ایچ اُو کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی بلکہ اس کو دوبارہ تھانہ رحیم آباد کا ایس ایچ اُو تعینات کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔