Swat

کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی خبریں، گاڑیوں کا کاروبار ٹھپ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی خبروں کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کے تمام نو اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار یک دم ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ لوگ نقصان اٹھا کر اپنی گاڑیاں فروخت کرنا چاہتے ہیں لیکن انھیں کوئی خریدار نہیں مل رہا۔ گذشتہ روز نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی خبریں آنے کے بعد ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے۔ چمن اور طورخم کے راستے ملاکنڈ ڈویژن میں ان گاڑیوں کے آنے کا سلسلہ بھی بند ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں سے روزانہ درجنوں کی تعداد میں گاڑیاں ملاکنڈ ڈویژن میں لائی جاتی تھیں۔ ایک کار سینٹر کے مالک حسنین خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سیکڑوں شو روم ہیں، لیکن اُن شورومز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خرید وفروخت مکمل بند ہوگئی ہے۔ جو شخص پندرہ لاکھ روپے مالیت کی گاڑی دس سے بارہ لاکھ روپے میں فروخت کرنا چاہتا ہے، اتنے نقصان کے باوجود بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا خریدار نہیں مل رہا۔ان شوروم میں کام کرنے والے سیکڑوں کی تعداد میں ورکرز کا بھی جلد بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ ان گاڑیوں کے لئے ون ٹائم ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا جائے، تاکہ لوگ اپنی گاڑیوں کو ایکسائز کے ساتھ رجسٹرڈ کرسکیں جس کے بعد اگر حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر پابندی لگانا چاہے، تو کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔