(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم سے قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے صدر فدا محمد اور سابق ڈائریکٹر اطلاعات خیبر پختو نخوا نور الہادی کی مشترکہ قیادت میں کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔قومی جرگہ کے صدر فدا محمد اور سابق ڈائریکٹر اطلاعات خیبر پختو نخوا نور الہادی نے کمشنر ملاکنڈ کو جرگہ کے اغراض و مقاصد اور علاقے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔فدا محمد نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو تحصیل بریکوٹ میں مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین، تاریخی مقامات کے تحفظ، جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تحصیل بریکوٹ کیلئے جرگہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کا جرگہ ہر تحصیل لیول پر قائم کرنا چاہئے۔
Swat
