Swat

پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، آئی جی پی خیبر پختونخوا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ سوات پولیس نے قیام امن کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ ہم اپنے ان شہدا کی قربانیاں بھولے نہیں جنہوں نے قیام امن کیلئے اپنی جان کے نذرانے پیش کرکے ہمارا مستقبل روشن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دورہئ سوات کے موقع پر چپریال میں علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے۔ سیاح بلا خوف و خطر سوات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں قائم امن کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔ کیونکہ یہاں پر عوام اور پولیس کی بے تحاشا قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے جو کسی بھی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں کہا کہ عوام اور پولیس نے مل کر امن کی خاطر جو جنگ لڑی ہے، اس کے بارے میں تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا۔ سوات پولیس نے قیام امن کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ ہم اپنے ان شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو ہمارے کل کے لئے قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے عوام اور پولیس نے مل کر جنگ لڑی ہے، جس کے نتیجے میں آج سوات ایک پر امن ضلع ہے جہاں ایک پر امن فضا قائم ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں