Swat

کالام اور اُتروڑ اقوام کے درمیان تنازع بارے فیصلہ محفوظ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام اور اُتروڑ کی اقوام کے درمیان جاری تصادم میں کالام اور اُتروڑ کے لویہ جرگہ نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے فریقین کو سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو جرگہ کے مشران چند دنوں میں سنائیں گے۔ دونوں علاقوں کی اقوام جرگہ کے فیصلے کے پابند ہوں گے، جس کے بعد دونوں علاقوں کی اقوام کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ علاقہ کالام اور اتروڑ کے درمیان ہزاروں کنال زمین پر جاری تنازع جس میں مسلح تصادم میں ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں، فریقین نے ایک دوسرے کے علاقوں کو جانے والے راستے بھی ایک دوسرے کے لئے بند کئے تھے۔ ان اقوام کے درمیان تنازع کے مقدمات اب سپریم کورٹ تک جا چکے ہیں۔ فریقین کے مابین دیر کوہستان کے علاقوں تھل، لاموتئی، کمراٹ اور کلکوٹ کے عمائیدین سمیت اوشو اور مٹلتان کے عمائدین نے انتھک محنت کے بعد دونوں طرف سے مکمل تحریری اختیارات لے کر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ گذشتہ روز اتروڑ کے عمائدین کی جانب سے کالام کے عمائدین کو ظہرانہ دیا گیا۔ فریقین آپس میں بغل گیر ہوئے۔ اتروڑ کے نوجوانوں اور بڑوں نے اہلِ کالام کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو کالام کی روایتی چمکیل کھانا کھلایا۔ آج پیر کو اہلِ کالام کی جانب سے اہلِ اتروڑ کو ظہرانہ دیا جائے گا اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ گرینڈ جرگے کی کوششوں سے دونوں طرف نفرتیں ختم ہوگئیں اور مضبوط بھائی چارے کا ماحول پیدا ہوگیا۔ گرینڈ جرگہ اگلے چند روز میں محفوظ فیصلہ سنائے گا۔ جرگہ عمائدین مولانا گل نورشاہ، ملک گل شیر، ملک رحیم اللہ، ملک وظیف اللہ اور دیگر نے بتایا کہ تنازع حل ہونے سے سوات کوہستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔