(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات سہیل احمد خان نے مکان باغ ہاکی اسٹیڈیم میں انٹر ہائی/ ہائیر سیکنڈری سکولزسپورٹس فیسٹیول/ سپورٹس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور محکمہئ تعلیم کے دیگر سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔ ایونٹ میں مختلف سکولوں کے طلبہ اپنی صلاحیتوں اور کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے جمع تھے۔ ٹورنامنٹ میں ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فٹ بال اور دیگرمتعدد کھیلوں کے مقابلے شامل ہونگے۔
Swat
