(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے تھائیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے ورلڈ ڈگری سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔ 2 ماہ پہلے پاکستان تھائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سوات میں کوریا سے آئے ہوئے ماسٹر سیونگ چوئے اور پاکستان تھائیکوانڈو کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ حسن بنگش کے سربراہی میں تھائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کے لئے ورلڈ ڈگری سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے ٹیسٹ منعقد کرایا گیا تھا۔ گذشتہ روزورلڈ ڈگری سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کامیاب ہونے والے کھلا ڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
Swat