(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات بار ایسوسی ایشن نے آج بدھ کو ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں سوات بار ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر سعید خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے حجرے میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں شرکت کرنے والے وکلا اور کارکنوں پر ایف آئی آر اور اس میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ نیز فیصلہ کیا گیا کہ آج وکلا مکمل ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔
Swat
