(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسدادِ دہشت گردی سوات کی خصوصی عدالت نے تحریکِ انصاف کے42 کارکنوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ان کے وکیل سہیل سلطان کے دلائل کے بعد عدالت کے جج نے تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ گذشتہ اتوار کو خوازہ خیلہ میں تحریکِ انصاف کا کنونشن منعقد ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے کچھ معلوم اور باقی نامعلوم تحریکِ انصاف کے25سو کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی، جس کے بعد پولیس نے42کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا تھا۔
Swat
