(باخبر سوات ڈاٹ کام) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف گرڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 18 دسمبر سے 27 دسمبر 2023ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح 9 بجے سے دوپہرتین بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانس میشن لائن کی سالانہ مرمتی کاموں کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس درگئی اور 132کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی18 دسمبر سے 27 دسمبر 2023ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہرتین بجے تک معطل رہے گی۔
Swat
