(باخبر سوات ڈاٹ کام)ودودیہ ہال جہا نزیب کا لج سوات میں سا لا نہ تقریبِ تقسیمِ انعاما ت کا انعقاد کیا گیا۔ تقر یب میں سیکر ٹر ی ہا ئیر یجو کیشن ارشد خان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شر کت کی۔ ڈائر یکٹر ہا ئیر ایجوکیشن ڈاکٹر فر ید اللہ شا ہ بھی تقر یب میں مو جو د تھے۔طلبہ وطالبا ت، پروفیسراور درس و تددریس سے وابستہ لو گو ں نے کثیر تعداد میں تقر یب میں شر کت کی۔ تقر یب میں انٹر، بی ایس اور ایٹا ٹیسٹوں میں عمدہ کار کر دگی د کھا نے والے طلبہ و طالبا ت کو انعاما ت سے نواز ا گیا۔ عمدہ کار کر دگی د کھا نے والے اسا تذہ کو بھی انعامات دئے گئے۔ اس مو قع پر پروفیسر محمد سلیم پر نسپل جہانزیب کا لج نے کا لج کے مسا ئل پر روشنی ڈالی۔ارشد خا ن سیکر ٹر ی ہا ئیر ایجو کیشن نے جہانز یب کا لج کے مسا ئل کو ترجیحی بنیا د وں پر حل کر نے کی یقین دہا نی کر ا ئی۔ تقر یب میں اے پی ایس کے شہد ا کی یا د میں ایک منٹ کی خامو شی بھی اختیا ر کی گئی۔
Swat
