Swat

کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کریں گے، انجینئر امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام نے سنگوٹہ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں دھڑادھڑ لوگوں کی شمولیت نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ایک پارٹی نے سیاست کو گالیوں تک محدود کیا۔مسلم لیگ ن کام پر یقین رکھتی ہے۔صوبہ بھر میں مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے کلین سویپ کرے گی۔ امیرمقام نے کہا کہ ملک کو مسائلسے نکالنا ہے، تو نواز شریف کی ٹیم کو کامیاب کرنا ہوگا۔ موٹروے اور بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ ن کا کارنامہ ہے۔ نوازشریف کراچی سے خیبر تک امن لانے میں کامیاب رہے۔نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔ امیر مقام نے کہا کہ آئی ایم ایف کا کچکول توڑدیا ہوتا، اگر نوازشریف کو نااہل نہ کرتے۔ پچھلے حکومت نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ امیر مقام نے کہا کہ صوبے میں کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرینگے۔ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا جال بجھا دیا تھا۔سوات سمیت صوبے میں پچھلی حکومت نے ہمارے ترقیاتی کاموں پر تختہ لگائے۔اس موقع پر الطاف حسین گلاب شاہ پوری سابق ممبرکونسل اے این پی سے مستعفی ہوکر سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔