Swat

سوات، تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے سب سے زیادہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں زیادہ امیدواروں کا تعلق تحریکِ انصاف سے ہے۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے2 کے لئے48، این اے3کے لئے40 اور این اے4کے لئے48 امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس طرح قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 136 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ اس طرح سوات کے8 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے مجموعی طور پر297 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ پی کے3 کے لئے22، پی کے4کے لئے27، پی کے5کے لئے 36، پی کے6کے لئے50، پی کے7 کے لئے37، پی کے8 کے لئے42، پی کے 9 کے لئے 48 اور پی کے10 کے لئے35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔