(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کے سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ریجن محمد علی خان کی زیرِ صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ کمیٹی ممبران میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ اور ڈی ایس پی لیگل سوات نعیم حسین شامل تھے۔ کمیٹی ممبران نے محکمانہ قواعد و ضوابط پر پورا اُترنے والے 297 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو کنفرم کیا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع اور یونٹس سے جوانان شامل ہیں۔
Swat
