(باخبر سوات ڈاٹ کام) فوڈاتھارٹی سوات کا تعلیمی اداروں میں ہاسٹل کینٹین کا انسپکشن، صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر نجی ادارے کی ہاسٹل کینٹین سیل کردی۔ صوبائی وزیر خوراک اور سیکرٹری فوڈ کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو معیاری خوراکی اشیا اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات کے تحت ضلع سوات میں مختلف تعلیمی اداروں کے ہاسٹل کینٹین کو چیک کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز ایک ہاسٹل کینٹین کو فوڈسیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔
Swat
