Swat

سوات، سٹی کونسل بابوزئی کا اجلاس زیرِ صدارت سٹی میئر منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل بابوزئی کا اجلاس زیر صدارت سٹی میئر شاہد علی خان منعقد ہوا۔ سٹیج کے فرائض ویلج چیئرمین طاہر خان نے ادا کیے۔ اجلاس میں ٹی ایم او نثار خان یوسف زئی کے علاوہ مختلف متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل بلوگرام کے چیئرمین امجد خان، چیئرمین رنگ محلہ امجد، ویلج چیئرمین بخت منیر، ملوک آباد کے ویلج چیئرمین فرمان، قمبر وی سی چیئرمین ریاض، گوگدرہ چیئرمین نادر شاہ خان،اوڈیگرام کے قیصر خان، ضیاء الحق تاجک، اعجاز تندوڈاگ، اپوزیشن لیڈر شعیب اینگرو ڈھیرئی، نور خان بنڑ، عظمت علی خان، فواد اقبال رحیم آباد، سید علی گنبد میرہ اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے پلازہ کی نیلامی کی شرائط میں نرمی کی جائے اور جلد از جلد اسے نیلام کیا جائے، تاکہ ٹی ایم اے کو ریونیو مل سکے۔ گنبد میرہ میں ٹی ایم اے اراضی کی چار دیواری کی جائے اور اسے محفوظ بنایا جائے۔ مینگورہ جنازگاہ کی عدم تعمیر کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکا فنڈ دوسری جگہ منتقل کیا گیا اسے فوری طور واپس کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔