(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تحریک انصاف کی جانب سے کارکن کی بجائے پی پی پی سے آنے والے ڈاکٹر امجد علی کو ٹکٹ جاری ہونے پر بانی ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی کارکن اور انصاف یوتھ ونگ کے سابق صدر ملک آصف شہزاد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 15 سالوں سے تحریک انصاف اور عمران خان کی نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام آباد میں دھرنے سے لیکر نو مئی کے واقعات کے بعد سخت حالات میں بھی عمران خان کا سپاہی بن کر کھڑا رہا۔قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ نظریے سے پیچھے نہ ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینے پر میرے خلاف انسدادِ دہشت گردی سمیت دیگر 56 دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں لیکن آج بھی ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
Swat
