Swat

زرعی یونیورسٹی سوات کا چھٹا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور پانچواں سنڈیکیٹ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات کا چھٹا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور پانچواں سنڈیکیٹ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت زرعی یونیورسٹی سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے کی۔ مشیر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس اکبر خان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے سنڈیکیٹ ممبران رجسٹرار ڈاکٹر ابرار الحق یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے تمام ممبران کا کامیاب سنڈیکیٹ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں آپ سب کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ یونیورسٹی کو سوات میں ماڈل یونیورسٹی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔