(باخبر سوات ڈاٹ کام) پی کے 6 مینگورہ سے تحریکِ انصاف کے امیدوار زاہد خان عرف باز خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا جذبہ مجھے الیکشن کی میدان میں لے آیا ہے۔ اب میں اس بات کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ عوام کی آواز بن کر انتخابات میں حصہ لوں۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر میرا حوصلہ مزید بلند ہوگیا۔ لہٰذا انہیں ساتھ لے کر چلوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مرتے دم تک رہیں گے۔ ہمارا کوئی لالچ یا ذاتی مفاد نہیں، بلکہ عوام کے حقوق کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ ان کی محبت دیکھ کر انہیں بھی محبت دیں گے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
Swat
